بھونیشور،25جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں میں مصروف کانگریس صدر راہل گاندھی آج یعنی جمعہ کو اڑیسہ دورے پر ہیں۔بھونیشور میں ایک پروگرام کے دوران لوگوں کے ساتھ بات چیت کے دوران راہل گاندھی نے مودی حکومت اور آر ایس ایس پر جم کر نشانہ لگایا اور جمہوری اداروں کو برباد کرنے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت آر ایس ایس یعنی سنگھ پریوار کے اشارے پر اداروں کو برباد کر رہی ہے۔راہل گاندھی نے مودی حکومت پر الزام لگایا کہ گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں حکومت نے درمیانہ طبقے کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی اور سنگھ نے اب تک جو مجھے گالیاں دی ہیں، اس سے مجھے کافی فائدہ ہوا ہے۔میں نریندر مودی سے نفرت نہیں کرتا، مگر ان کااور میرا نظریہ مختلف ہے، میں ان سے لڑتا رہوں گا۔ راہل نے کہا کہ آپ مجھ سے کتنی بھی نفرت کریں، لیکن میں آپ سے پیار سے ہی بات کروں گا۔راہل گاندھی سے ایک سوال پوچھا گیا کہ آپ نے جمہوری اداروں کو حکومت کی طرف سے برباد کرنے کی بات کہی تھی، تو اس پر راہل گاندھی نے جواب میں کہا کہ ابھی ملک میں صرف ایک ہی ادارہ ہے جسے آر ایس ایس کہتے ہیں۔یہ بی جے پی کی ماں ہے۔یہ ملک کے دیگر تمام ادارے پر حاوی ہے۔کانگریس یہ نہیں مانتی کہ انسٹی ٹیوٹ کو آزاد نہیں چھوڑنا چاہئے۔ہمیں لگتا ہے ہر ادارے کی اپنی شناخت ہے اور اس کو اتنی آزادی ہونی چاہئے جس سے وہ ملک اور اپنی بہتری کے لئے بہتر کام کرسکے۔لیکن بی جے پی کامائنڈ سیٹ الگ ہے۔وہ سب پر اپنی داداگری ثابت کرنا چاہتے ہیں۔وہ جمہوریت کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔جمہوری اداروں کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ سب آر ایس ایس کے اشارے پر ہو رہا ہے۔راہل سے ایک اور سوال کیا گیا کہ میں نے اپنے باپ کے ساتھ بھی کام کیا، جو بھی حکومت میں رہتا ہے وہ متوسط طبقہ کو درکنار کرتاہے۔آپ کیا کریں گے متوسط طبقہ کے لئے اگر آپ اقتدار میں آتے ہیں۔ اس کے جواب میں راہل گاندھی نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ تمام پارٹیاں درمیانہ طبقے کو نظر انداز کرتی ہیں۔ ہماری پارٹی نے اپنے دور حکومت میں سب سے زیادہ کام متوسط طبقہ کے لئے کیا۔میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ کانگریس پارٹی مڈل کلاس کے لئے جو کرنا چاہتی ہے وہ ہے ایجوکیشن سسٹم پر کسی کی داداگری کو ختم کرنا ضروری ہے، اسی طرح صحت کے شعبے میں بھی کسی ایک کی داداگیری ختم کرنے کی ضرورت ۔